27 اکتوبر 2014 - 13:25
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا،کہتے ہیں کہ وہ انتظار کررہے ہیں،دیکھیں گے،حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اسلام آباد میں اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کہ کیا آپ سیاست میں آئیں گے؟ کا جوا ب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تھوڑا انتظارکریں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا،کہتے ہیں کہ وہ انتظار کررہے ہیں،دیکھیں گے،حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اسلام آباد میں اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کہ کیا آپ سیاست میں آئیں گے؟ کا جوا ب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تھوڑا انتظارکریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بھیجے گئے ہتک ِ عزت کے نوٹس پرکوئی سمجھوتا نہیں کروں گا، ہتک عزت نوٹس کی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی،عمران خان سے پوچھیں مشرف کے پاس 2نمبرتم بکے تھے یا میں؟ دونمبر تو عمران خان تھے جو مشرف کے پاس بکے تھے، میں نے تو مشرف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو عزت دارسمجھتے ہیں،ملک میں سب عزت دار ہیں، عمران خان کو یہ تک نہیں پتا کہ ریٹرننگ افسرکیا ہوتا ہے،عمران خان اس ریٹرننگ افسرکوجانتےہیں جس نے ان کےحق میں فیصلہ دیا۔افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ میری گاڑی پر نمبر پلیٹ ہے یا نہیں، مجھے علم نہیں یہ سیکیورٹی کا معاملہ ہے،ادارے مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکرم شیخ میرے بھائیوں کی طرح ہے، انہوں نے اکرم شیخ کی اہلیہ کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی۔

.......

/169