اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے جزیرہ نما سینا میں شدت پسندوں نے ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم 26 مصری فوجیوں کو ہلاک اور 28 کو زخمی کردیا ہے زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ کار بم کا تھا جسکے ذریعے مبینہ طور پر دہشت گردوں نے ایک چیک پوسٹ کونشانہ بنایا، مصرکے صدرالسیسی نے صورتحال پرغور کیلیے نیشنل ڈیفنس کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سکیورٹی مصری فورسز پر ہونیوالے حملوں میں ایک بڑا حملہ ہے۔ صرکے سابق صدر مرسی سے اقتدار چھینے جانے کے بعد اور مظاہرین پرالسیسی کے ظالمانہ کریک ڈاؤن کے بعدایسے حملوں میں فوجی اور پولیس اہلکاربڑی تعداد میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرسی کو اقتدار سے ہٹانے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا تھا سعودی عرب نے مصر میں فوجی کودتا کی بھر پورحمایت کی تھی اور سابق صدر محمد مرسی کی پارٹی اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مصری تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قراردے رکھا ہے جبکہ قطر اور ترکی اخوان المسلمین کی بھر پورحمایت کررہے ہیں۔
.......
/169