اہل بیت(ع) نیوز اینسی۔ابنا۔ عالمی اور مشرق وسطی کے امور میں پاکستان کے معروف تجزیہ نگار جناب صفدر رضا نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین کو موت کی سزا کا حکم سنایا جانا، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
ریڈیو تہران کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جناب صفدر رضا نے کہا کہ سعودی عرب میں عوام کے بنیادی حقوق سلب کئے جار ہے ہیں اور آل سعود کی ان پالیسیوں کے خلاف کوئی آواز اٹھائے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے، موت کی سزا کا حکم سنادیا جاتا ہے۔
پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نے کہا کہ آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو آزادی بیان اور عوام کے بنیادی حقوق کے حق میں آواز اٹھانے کے جرم میں گرفتار کر کے موت کی سزا کا حکم سنادیا گیا جو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
جناب صفدر رضا نے کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کے لئے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد دنیا بھر میں سعودی عرب کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور دنیا بھر کی رائے عامہ اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود کو اپنے اس فصیلے پر نظرثانی کرنے چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲