26 اکتوبر 2014 - 13:20
پاکستان کے اہم تعلیمی ادارے میں اسرائیلی ثقافت کا فروغ+ تصویر

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافت اور تل ابیب کو امن کا علمبردار ظاہر کرنے کے لیے بعض عناصر متحرک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافت اور تل ابیب کو امن کا علمبردار ظاہر کرنے کے لیے بعض عناصر متحرک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیلی ثقافت اور مصنوعات کی تشہیر کے لیے اسٹال لگا دیا گیا۔ اسرائیلی جھنڈوں کو نمایاں کر کے مظلوم فسلطینوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔

ساوتھ ایشین نیوز ایجنسی [ثنا] کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے اسٹال لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس غیر معمولی واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے جامعہ نے تین رکنی ٹیم قائم کر دی ہے۔ تقریب کی تصاویر سامنے آنے پر سیاسی ودینی حلقوں میں غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی اور عوامی حلقوں میں سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث میں یہ سوال شد و مد سے اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا پاکستان، اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا ہے؟

.......

/169