25 اکتوبر 2014 - 17:33
بلوچستان کی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے وزیراعلی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبدالمالک بلوچ نے یہ بات کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر کہی جہاں دو روز قبل فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے آٹھ شیعہ مسلمان جاں بحق ہوئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم جماعت لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی جس کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر اہل تشیع تنظیموں نے واقعےکے خلاف جمعہ کو شٹرڈاؤن ہڑتال کی تھی۔  اپنے دورے کے دوران وزیر اعلی صوبے بلوچستان نے ہزارہ برادری کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اظہار افسوس کیا۔  عبدالمالک بلوچ نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور اہل تشیع تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہزار گنجی میں ہونے والے حملے میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

.......

/169