اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے آج کہا کہ روس کے خلاف مغرب کی پابندیوں نے صرف ماسکو اور مغرب کے درمیان موجود مسائل کے حل کو تعطل سے دوچار کیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں، ماسکو کو اقتصادی مشکلات سے دوچار کرنے کے لئے عائد کی گئی ہیں، روس بھی اس حوالے سے جوابی اقدامات انجام دینے پر مجبور ہوگيا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے مسائل کے حوالے سے، ماسکو کے مواقف میں تبدیلی لانے کے لئے، امریکہ کی سرکردگی میں یورپ نے روس کے خلاف کئي قسم کی اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
دوسری جانب روس نے بھی ان پابندیوں کے مقابلے کے لئے جوابی حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
.......
169