25 اکتوبر 2014 - 10:38
یمن کی نئی حکومت میں انصار اللہ کی شمولیت نہیں ہو گی

یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت، یمن کی نئی حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔

اہل بیت(ع)  ذرائع کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے المسیرہ ٹی وی چینل سے، نشر ہونے والی اپنی تقریر میں یمن کے سیاسی عمل میں شمولیت کیلئے تمام جماعتوں اور گروہوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یمن میں اصلاحات کیلئے حالات سازگار ہوئے ہیں۔ انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض جماعتوں کے مطالبات، قومی مطالبات سے ہٹ کر ہیں، کہا کہ توقع کی جارہی تھی کہ مختلف جماعتیں، قومی مفادات پر توجہ دیں گی مگر ان جماعتوں کے طرز عمل سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ جماعتیں، اغیار کے مفادات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ عبدالملک الحوثی نے یمنی عوام کے مطالبات کے سلسلے میں بعض بیرونی ملکوں کے منفی کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض طاقتیں، یمن پر اپنا کنٹرول باقی رکھنے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ یمنی عوام پر بیرونی تسلط باقی رہے۔ واضح رہے کہ یمن میں سنہ دو ہزار گیارہ سے سیاسی بحران جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲