25 اکتوبر 2014 - 10:24
ائرانڈیا کے طیاروں میں دہشتگردانہ حادثہ کا امکان

ائرانڈیاکے طیاروں میں خودکش حملے کے شک سے احمدآباد، ممبئي، کلکتہ اور کوچی ائرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ائرانڈیاکے طیاروں میں خودکش حملے کے شک سے احمدآباد، ممبئي، کلکتہ اور کوچی ائرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کیاگیا ہے۔
ممبئی ائرپورٹ کو خاص طور پر اگلے دو دنوں کے لئے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس الرٹ کے بعد ملک کے تمام  ہوائي اڈوں پر سیکورٹی چیک بڑھا دی گئی ہے۔ائرپورٹ پر پہنچنے سے لے کر طیارے میں بیٹھنے تک بیحد سختی سے جانچ کی جارہی ہے۔ خبروں کے مطابق این ایس جی کی ہائي جیکینگ ٹیم کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ائرپورٹ اتھارٹی نے دہشتگردانہ حملے کے شبہے کو لے ائرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظام کئے ہیں۔ ائرپورٹ اتھارٹی کو ایک دھمکی بھرا خط ملا ہے جس میں ملک کے چار بڑے ائرپورٹ پردہشتگردانہ حملے کی بات کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲