اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نےکہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی اور انتھا پسندی کا مقابلہ کرنے کےلئے عراق، شام، لبنان، یمن اور علاقے کے دیگر ملکوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقے کے تمام ملکوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کا اندازہ لگائيں اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ حسین امیر عبداللہیان نے عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العبادی کے حالیہ دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدر العبادی نے اپنی کابینہ میں توازن قائم کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عراق میں نئي حکومت کے براقتدار آنے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عراق کے ساتھ علاقائي ملکوں کو اچھی ہمسائيگي پر استوار تعلقات اور باہمی نیز علاقائي سطح پر تعلقات استوار کرنے چاہیں۔
.......
/169