24 اکتوبر 2014 - 17:00
امریکہ ہی داعش کو ہتھیار بھی فراہم کرتا ہے:مسعود جزائری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے اعلی عہدیدار نے کہا ہےکہ امریکہ داعش کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  جنرل سید مسعود جزائری نے العالم سے گفتگو میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد کو نہایت مضحک اور سب سےبڑا جھوٹ قراردیا اور کہاکہ داعش کے خلاف امریکی اتحاد سب سے بڑا جھوٹ ہے اور اس کامقصد علاقے میں صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کو نقصان پہنچانا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اس اعلی فوجی عھدیدار نے کہا کہ امریکیوں نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو ہتھیاروں کے متعدد کھیپ دئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی بعید نہیں ہے کہ امریکی یہ اعلان کردیں کہ انہوں نے غلطی سے داعش کو ہتھیار فراہم کئے ہیں۔ جنرل جزائری نے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کو نابود کرنے اور اس میں اختلافات پھیلانے کےلئے بڑی کوششیں کی ہیں اور آج بھی مختلف گروہوں بالخصوص علاقے کے ملکوں میں موجود مختلف گروہوں کے درمیاں اختلافات ڈال کر یہ اھداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جنرل جزائری نے کہا کہ امریکہ علاقے کے مواصلاتی اور انٹلیجنس نظام پر مکمل تسلط رکھتا ہے اور اس میں داعش کے زیر کنٹرول علاقے بھی شامل ہیں لھذا جب امریکہ کے پاس سیٹیلایٹ سے حاصل شدہ معلومات ہیں تو یہ کس طرح ممکن ہےکہ امریکہ کردوں کو ہتھیار بھیجنے میں غلطی کر بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب بھی کھلم کھلا دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے اور انہیں طرح طرح کے پیشرفتہ ہتھیار اور فوجی ساز وسامان دے رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲