اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز کے مطابق عراقی فضائيہ کے طیاروں نے آج تکریت میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تئيس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ صوبہ صلاح الدین کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکاروں کے آپریشن جاری ہیں۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے سعودی عرب اور امریکہ کی مالی فوجی اور لاجسٹیک حمایت سے عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہےکہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں جبکہ ترکی بھی دہشتگردوں کی بھرپور مدد کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲