اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے جمعرات کی شام کے جنوبی صوبے فارس میں کہا کہ موجودہ حساس دور میں حتمی طور پر مسلمانوں کو متحد اور ہوشیار رہنا چاہیے، کیونکہ دشمنان اسلام، ہر روز مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے لئے نت نئے منصوبے بنارہے ہیں۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے باہمی اتحاد کو مضبوط کریں، اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے علاقائی ملکوں میں بیداری کی لہر پیدا کی اور بیداری کی یہ لہر اب یورپ اور امریکہ تک بھی پہنچ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲