اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کوبانی میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑنے والے کْردوں کی مدد کے لیے فضا سے اسلحہ گرانا درست عمل نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سی 130 طیاروں سے گرائے جانے والے اسلحے میں سے کچھ کوبانی کا محاصرہ کئے ہوئے اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ پینٹاگون کی طرف سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ اتوار کے روز کْردوں کی مدد کے لیے گرائے جانے والے اسلحے کا زیادہ تر حصہ مطلوبہ کرد جنگجوؤں تک پہنچا تھا۔ تاہم انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کو ایک ایسے ہی باکس کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس میں اسلحہ موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲