اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح تہران یونیورسٹی آیت اللہ محمد رضا مہدوی کنی کے پیکر پاک پر نمازجنازہ ادا کی، مرحوم آیت اللہ مہدوی کنی کی نمازا جنازہ میں تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی فوجی اور سول حکام کے علاوہ لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ آیت اللہ مہدوی کنی کی نماز جنازہ میں صدر حسن روحانی، عدلیہ کے سربراہ آملی لاریجانی، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی سید حسن خمینی، عدلیہ کے سابق سربراہ ہاشمی شاہرودی، سابق صدر محمود احمدی نژاد، گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی نے شرکت کی۔ آیت اللہ مہدوی کنی کی نمازجناوہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ مرحوم آیت اللہ مہدوی کنی کے پیکر پاک کو حضرت شاہ عبد العظيم کے روضہ میں سپردخاک کیا جائے گا۔
.......
/169