اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نائب سفیر نے ناوابستہ تحریک کی جانب سے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کو فلسطینی علاقوں کامحاصرہ ختم کرنا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے بعد غزہ کے حالات نہایت ہی خطرناک رخ اختیار کر گئے ہیں اور اس علاقے کے باشندے ضروری دوائيں نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ناوابستہ تحریک اسرائيلی محاصرے کی مذمت کرتی ہے اور سے اجتماعی سطح پر ایک قوم کو سزا دینے کے مترادف سمجھتی ہے۔ ادھر مقبوضہ فلسطین میں اعلی اسلامی کمیٹی نے مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی حکومت کی سازشوں کی بابت خبردار کیا ہے۔ قدس نیوز کے مطابق اس کمیٹی کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی کالونیوں کے آباد کاروں کاحملے مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کی غرض سے انجام پارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی باشندے بیس برسوں سے اس کوشش میں ہیں کہ مسجدالاقصی پر قبضہ کرلیں ملت فلسطین نے ان کی یہ سازشیں ناکام بنارکھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲