22 اکتوبر 2014 - 18:05
پاکستان میں اشتغال انگیز تقریروں پر پابندی عائد

پاکستان میں محرم الحرام کے موقع پر اشتعال انگیز تقریروں پر پابندی عائد کردی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں محرم الحرام کے موقع پر اشتعال انگیز تقریروں پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ دینی کونسل، سی آئی آئی نے محرم کے موقع پر مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تکفیری دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔ اس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اسلام کے نام پر تشدد و دہشتگردی، اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور تمام گروہوں کو چاہیئے کہ اس سے دوری اختیار کریں۔ اس کونسل نے اسی طرح پاکستان میں غیر مسلمان اقلّیتوں کی بھی حمایت کئے جانے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں محرم ایام کے دوران حسینی عزداروں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے شروع ہوجاتے ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران اس قسم کے حملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کی ناتوانی پر ہمیشہ تنقید کی جاتی رہی ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲