اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں حکومت مخالف دھرنا ختم کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں حکومت مخالف دھرنا ختم کرنے کیلئے عوامی تحریک کے رہنما طاہرالقادری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرکے مسائل کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے آج کے اجلاس میں ملک میں کشیدگی کی روک تھام کی غرض سے تحریک انصاف کے نمائندوں کے استعفوں پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کے خلاف ان کا دھرنا جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲