22 اکتوبر 2014 - 11:14
ليبيا ميں خانہ جنگي، پارليمنٹ نے خليفہ حفتر کي حمايت کردي

ليبيا کي پارليمنٹ نے باضابطہ طور پر ريٹائرڈ جنرل خليفہ حفتر کي حمايت کا اعلان کيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مشرقي علاقے طبرق سٹي ميں ہونے والے ايک اجلاس ميں ليبيا کي پارلمنٹ نے ، ريٹائرڈ جنرل خليفہ حفتر کي کمان ميں جاري فوجي آّپريشن کي حمايت کا اعلان کيا ہے ۔ ليبيا کي پارلمنٹ کے ترجمان ، فرج ہاشم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جو لوگ خليفہ حفتر کي زير کمان فوجي کاروائيوں ميں حصہ لے رہے ہيں وہ جان ليں کہ جنرل کرامت کا فوجي آپريشن ہي دراصل ليبيا کي مسلح افواج کا آّپريشن ہے۔

خيال کيا جاتا ہے کہ ليبيا کي پارلمنٹ کا يہ اقدام ، مسلح گروہوں سے ہتھياروں رکھنے کي، درخواست کے ساتھ تضاد رکھتا ہے جو پارليمنٹ نے ملک ميں امن امان کي برقراري کے مقصد سے کي ہے۔ ادہر اطلاعات کے مطابق ليبيا کے دوسرے بڑے شہر بن ‏غازي ميں جاري جھڑپوں ميں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ بتايا جاتا ہے کہ بدھ کے روز سے ابتک مارے جانے والے افراد کي تعداد تراسي ہوگئ ہے۔

.......

/169