21 اکتوبر 2014 - 15:45
ترکي اور شام کي سرحد پر پرس ٹي وي کي رپورٹرکا مشکوک قتل+تصویر

ترکي ميں پريس ٹي وي کي رپورٹر سرينا شم ٹريفک کے ايک مشکوک حادثے ميں جاں بحق ہوگئي ہيں-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سيرينا شم کو يہ حادثہ ترکي ميں شام کي سرحد کے قريب پيش آيا - سرينا شم کرد آبادي والے شہر کوباني کے حالات کي رپورٹنگ پر مامور تھيں- بتايا جاتا ہے کہ وہ اتوار کے روز ترکي کے شہر سوروچ سے واپس اپنے ہوٹل آرہي تھيں کہ ايک ٹرک نے ان کي گاڑي کو ٹکر ماردي جس کے نتيجے ميں وہ موقع پر ہي جاں بحق ہوگئيں-

ترکي کے حکام کے مطابق حادثے کا باعث بننے والے ٹرک اور اس کے ڈرائيور کے بارے ميں کسي قسم کي کوئي اطلاع نہيں ہے- پريس ٹي وي کے نيوز روم کے انچارج حميد رضا امامي نے سيرينا شم کي مشکوک موت کا باعث بننے والے حادثے کے مشکوک ہونے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے ميں جاري بحران ميں انقرہ کے کردار سے دنيا کو آگاہ کرنے کا مشن سنبھالے ہوئي تھيں-
سيرينا شم کا واحد جرم يہ تھا کہ شام اور عراق ميں دہشت گردوں کے ساتھ انقرہ کے تعلقات اور تعاوں کے طريقہ کار کوبے نقاب کررہي تھيں-
واضح رہے کہ سيرينا شم نے پريس ٹي وي کو جمعے کے روز بتايا تھا کہ ان کو ترک اانٹيليجنس کي جانب سے دھمکياں مل رہي ہيں-
سيريناشم کا يہ بھي کہنا تھا کہ وہ ان چند لوگوں ميں سے ہيں کہ جن کے پاس ترکي کے راستے شام ميں داخل ہونے والے دہشت گردوں کي ويڈيوفلميں موجود ہيں-

.......

/169