اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی عہدیدار نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ عزالدین قسام بریگیڈ نے مکمل تحقیقات کے بعد باسل ابوالنجا اور ابراہیم الغمور نامی دو کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
اس عہدیدار نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈ کو اطلاع ملی ہے کہ ان دونوں کمانڈروں کی لاشیں اسرائیلی فوج کے پاس ہیں۔ اطلاعات کے مطابق القسام بریگيڈ کے کمانڈر مشرقی خان یونس میں جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے تھے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کمانڈروں نے غزہ کی جنگ کے دوران مشرقی خان یونس میں تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیاتھا۔
تحریک حماس کی جانب سے ابھی تک ان دونوں کمانڈروں کی شہادت پر باضابطہ کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
.......
/169