20 اکتوبر 2014 - 11:30
ایران دھشتگردی سے متاثرہ ممالک کی حمایت کرتا ہے: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے علاقے میں سلامتی اور استحکام کی حفاظت پر تاکید کی ہے ۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  صدر ایران کی ویب سائیٹ کے مطابق آج صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے لبنان کے وزیر دفاع سمیر مقبل سے ملاقات میں علاقے میں موجود دہشتگردی  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ۔صدر ایران کا کہنا تھا دہشتگردی کو اس علاقے سے باہر نکالنے کے لئے علاقے کے تمام ممالک کا اتحاد ضروری ہے ۔
 
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشتگردی کا شکار ممالک شام ،لبنان اور عراق کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور آئندہ بھی یہ حمایت جاری رہے گی۔صدر ایران نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف لبنانی عوام کی استقامت اور پائمردی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے یہ لبنانی قوم کی استقامت کا نتیجہ ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں کے باوجود وہ لبنان  پر دوبارہ حملے کی ہمت نہیں کرسکا۔
 
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بعض ممالک کی طرف سے دہشتگردی کی حمایت کی طرح اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حمایت ایک بہت بڑی غلطی ہے اور دہشتگردوں اور آدم کشوں کی حمایت سے  علاقے میں اپنا اثرو رسوخ نہیں بڑھایا جا سکتا۔
 
لبنان کے وزیر دفاع سمیر مقبل نے اس ملاقات میں لبنان کی سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو غاصب صیہونی حکومت کے علاوہ تکفیری دہشتگردوں  کی دشمنی کا سامنا ہے ۔ لبنان کے وزیر دفاع نے یہ بات زور دیکر کہی کہ پوری لبنانی قوم بشمول تمام مسلک،اقوام اور گروہ لبنانی فوج کے ساتھ ہیں اور وہ دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲