20 اکتوبر 2014 - 11:23
آیت اللہ نمر کو پھانسی کی سزا دینے پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے

ایران کے وزیر انصاف نے آل سعود کو خبر دار کیا ہے کہ اگر آیت اللہ باقر نمر کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد ہوا تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انصاف مصطفی پور محمدی نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کو دوسال قید میں رکھنے کے بعد موت کی سزا دینا سعودی حکومت کی شکست اور زوال کی علامت ہے ۔انہوں نے اس سزا کو غیر اسلامی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتائج آل سعود کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔
 ایران کے وزیر انصاف مصطفی پور محمدی نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ ایران شیخ نمر کی سزا کو رکوانے کے لئے تمام بین الاقوامی قوانین کو بروئے کار لائے گا۔ ایران کے وزیر انصاف کا کہنا ہے سعودی عرب دہشتگردی کا حامی ہے اور داعش سعودی عرب کی خفیہ تنظیموں کی تخلیق ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲