19 اکتوبر 2014 - 13:41
سعودی حکومت اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھود رہی ہے

نجف اشرف کے امام جمعہ شیخ صدرالدين القبانچي نے زور دیا کہ حکومت سعودی نے شیخ نمر کو سزائے موت دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سعودی اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھود رہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  مرجع دینی آیت اللہ سید علی السيستاني کے نمائندے نے شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے نفاذ کے نتائج کی بابت متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آل سعود یہ جان لے کہ شیخ النمر کی سزائے موت پر عمل در آمد کرکے وہ اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر كھودےگی۔ نجف اشرف کے امام جمعہ شیخ صدرالدين القبانچي نے زور دیا کہ حکومت سعودی نے شیخ نمر کو سزائے موت دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سعودی اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھود رہی ہے۔

دوسری جانب شیعہ عالم دین شیخ النمر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں يمن کے شہریوں نے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور شیخ النمر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ سعودی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین "ہم سب شیخ نمر ہیں" اور "آزادی آزادی" کے نعرے لگا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں تحریک الحوثی کے مسلح افراد بھی بھی تھے لیکن سفارت خانے کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان کسی بھی قسم کی جھڑپوں کی اطلاع نہیں ہے۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے سفارت خانے کی دیوار پر "ہم سب شیخ نمر ہیں" آل سعود مردہ باد اور "لبیک یا مہدی" جیسے نعرے لکھ دیئے۔
اسی طرح ایران، بحرین اور کئی ممالک میں شیخ باقر النمر کی ظالمانہ سزا کی مخالفت میں وسیع مظاہرے ہوئے جن مظاہرین نے حکومت آل سعود کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج ہو رہے ہیں اور عوام شیخ النمر کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے طباء نے بھی آج اتوار کو تہران میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی حمایت کا اعلاب کیا۔ مظاہرین طلباء نے آل سعود کی جانب سے شیخ نمر کو پھانسی کی سزا سنانے کی مذمت کی۔ یہ مظاہرہ تہران یونیورسٹی میں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲