اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی شام کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیکڑوں افراد نے ایک مظاہرے کے دوران دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے اور شام میں کوبانی کے بے گناہ عوام کے لئے، مغربی ممالک کی مدد کا مطالبہ کیا۔
سیکڑوں فرانسیسی شہریوں نے اسی طرح دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں کوبانی کے عوام خاصطور پر شامی کردوں کے دفاع اور جدوجہد کی بھر پور حمایت کی۔ پیرس میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک ایک فرد نے کہا کہ فرانس کے عوام داعش کے حملوں کے مقابلے میں کوبانی کے عوام کی جدوجہد کے حوالے سے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ شام میں کرد آبادی والا شہر کوبانی چند ہفتوں سے دہشتگرد گروہ داعش کے محاصرے میں ہے اور شامی کرد، داعش کے حملوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں اور انہوں نے داعش کو کئی بار پسپائی پر مجبور کیا ہے۔
.......
/169