19 اکتوبر 2014 - 11:23
آیت اللہ نمرکی سزاکےفیصلےنےسعودی عدالتی نظام پرسوال اٹھادیاہے

عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نے کہا ہے کہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھے بغیر پھانسی کی سزا عدالتی قتل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  پروفیسر شمیم اختر نے کہا کہ سعودی عرب کی مطلق العنان حکومت نے اس ملک کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو موت کی سزا کا حکم سنا کر ثابت کردیا کہ یہ ملک اسلامی نہیں ہے، اس لئے کہ ایک اسلامی ملک میں ایک با کردار باصلاحیت اور معروف عالم دین کو موت کی سزا نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جاسکتا اور اس قسم کی سزائیں عوام کو ان کے نصب العین سے دور نہیں کرسکتیں۔ پروفیسر شمیم اختر نے آل سعود کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو اسلام کا قلعہ کہنے والا سعودی عرب عالمی استکبار کی سازشوں کا شکار ہے اور علاقے اور عالمی سطح پر امریکی اور صہیونی پالیسیوں کا رکھوالا بن گیا ہے۔

.......

/169