19 اکتوبر 2014 - 06:22
افغانستان میں بم دھماکہ سات افراد ہلاک و زخمی

افغانستان میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زاویک نے بتایا کہ لشکرگاہ میں خود کش حملہ آور نے ایک فوجی قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
واضح ہو کہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ ادھر  صوبہ فرغ میں طالبان نے چار خواتین کو اغواء کے بعد پھانسی دیدی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲