اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر حسین دہقان نے لبنان کے وزیر دفاع سمیر مقبل سے ملاقات میں کہا کہ لبنان ایک آزاد، مستحکم اور جیوپولیٹیکل حیثیت کا حامل ملک ہونے کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتا ہے۔ بریگیڈیر حسین دہقان نے اس بات پر تاکید کی کہ ایران ہمیشہ سے لبنان کی ارضی سالمیت، استحکام اور اس میں قیام امن کا محافظ رہا ہے ۔ انھوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ تہران بیروت کے ساتھ تمام میدانوں خصوصا دفاعی شعبے میں باہمی تعاون میں توسیع پر آمادہ ہے۔ لبنان کے وزیر دفاع سمیر مقبل نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ لبنان اس وقت خاص حالات کا شکار ہے اور ایک دوست ملک کے طور پر ایران کی دفاعی مدد بہت اہمیت کی حامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲