اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل نے آج ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ شام وعراق میں داعش کے اقدامات اور ان ملکوں میں نئي حکومت بنانے کا اس تکفیری گروہ کا دعوی اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔ اس بیان میں جواں نسل سے اپیل کی گئي ہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بے بنیاد افکار سے ہرگز متاثر نہ ہوں کیونکہ اس کے اقدامات اسلام و قرآن اور سیرت طیبہ کے سراسر مخالف ہیں۔ واضح رہے گذشتہ دنوں پاکستانی میڈیا میں بعض رپورٹیں شایع ہوئي تھیں کہ داعش کے بعض عناصر نے کچھ علاقوں میں اپنے افکار ونظریات پر مبنی کتابچے بانٹے ہیں۔ ادھر صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی نے بھی کہا ہےکہ اس صوبے میں داعش کے عناصر کی موجودگي کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
.......
/169