18 اکتوبر 2014 - 12:27
سعودی حکام مسلمانوں کا خون بہائے جانے والے ہر جرم میں شریک ہیں

آقائے اختری نے کہا کہ امام خمینی(رہ) کی رہبری میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد باشعور قوموں نے یہ درس حاصل کر لیا کہ استقامت اور مزاحمت سے ڈکٹیٹر بادشاہوں کا شکست دی جا سکتی ہے اور ان کے ظلم سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے مشھد مقدس میں منعقد ہوئی  ’’امام علی (ع) کے سائے میں ‘‘  کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے کہا: سعودی حکمران ان تمام جرائم میں شریک ہیں جن میں مسلمانوں کا خون بہایہ جا رہا ہے۔
جناب اختری صاحب نے اپنی تقریر کے ابتدائی حصے میں عید غدیر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے یمن سے آئے ہوئے مہمانوں کو اس ملک کے انقلاب کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے یمن کی انقلابی تحریکوں کی زحمات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ راہ خدا میں جہاد اور اسلامی اقدار کی حفاظت اس بات کا باعث بنی کہ اس ملک کے لوگوں کو کامیابی حاصل ہو اور انہیں ان کے حقوق واپس ملیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی(رہ) کی رہبری میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد باشعور قوموں نے یہ درس حاصل کر لیا کہ استقامت اور مزاحمت سے ڈکٹیٹر بادشاہوں کا شکست دی جا سکتی ہے اور ان کے ظلم سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے یمن کے انقلابی اور سیاسی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی اور آپسی ہمدردی کے ساتھ ملک کے نظام کو استحکام بخشا جا سکتا ہے لہذا اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ہر قدم اٹھائیں اور یاد رکھیں کہ دشمن ہاتھ میں خنجر لئے ہوئے تاک میں بیٹھا ہے، سعودی جرائم پیشہ حکام دنیا میں ہونے والے ان تمام جرائم میں شریک ہیں جن میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲