18 اکتوبر 2014 - 10:44
مصر میں انصار بیت المقدس کا ایک سرغنہ گرفتار

مصر کے صحرائے سینا کے شمالی شہر العریش میں فوج نے ایک کارروائی کے دوران انصار بیت المقدس گروہ کا ایک خطرناک سرغنہ گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے صحرائے سینا کے شمالی شہر العریش میں فوج نے ایک کارروائی کے دوران انصار بیت المقدس گروہ کا ایک خطرناک سرغنہ گرفتار کرلیا ہے۔
الیوم السابع نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج نے جمعہ کی رات کا خفیہ آپریشن کے دوران دہشتگرد گروہ انصار بیت المقدس کےخطرناک مطلوب سرغنہ ولید واکد کو گرفتار کرلیا ہے۔
دہشتگرد گروہ انصار بیت المقدس کے سرغنہ کو العریش شہر میں مصری فوج کی ایک خفیہ کارروائي کے دوران اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک فوجی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بارے میں کہا کہ ولید واکد مصری فوج اور پولیس کے خلاف مسلح کارروائیوں کو ماسٹر مائنڈ تصور کیا جاتا ہے اور شمالی صحرائے سینا میں ایک خطرناک ترین دہشتگرد کے طور پر پہچھانا جاتا ہے اور اس کی گرفتاری دہشتگرد گروہ انصار بیت المقدس کے لئے ایک بڑا جھٹکا شمار ہوتا ہے۔
مصر کی فوج نے ولید واکد کو گرفتار کر کے کسی خفیہ مقام میں منتقل کردیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲