18 اکتوبر 2014 - 09:56

اسلامی جمہوریۂ ایران میں جرمنی کے سفیر نے، سائنس و ٹکنالوجی، اور ثقافتی و اقتصادی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران میں جرمنی کے سفیر نے، سائنس و ٹکنالوجی، اور ثقافتی و اقتصادی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔ ایران میں جرمنی کے سفیر "مائیکل بارون وان اونگرن اشٹرنبرگ"Michael Baron vons  Avngrn-Sternberg""  نے کل ایران کے شہر اصفہان کے میئر مرتضی سقائیان نژاد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جرمنی کے ذرائع ابلاغ نے اچھی فضا قائم کی ہے تاکہ ایران کے بارے میں غلط نظریات کا خاتمہ ہوسکے اور اس وقت جرمنی کے شہری ایران کے بارے میں اچھی سوچ رکھتے ہيں ۔ ایران میں جرمنی کے سفیر نے ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے اجلاسوں اور فیسٹیولز کے انعقاد کو اہم بتا یا اور کہا کہ ایران اور جرمنی کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی لحاظ سے اچھے تعلقات برقرار ہونے کے پیش نظر، سائنس و ٹکنالوجی اور ماحولیات کے شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کی گنجائشوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲