18 اکتوبر 2014 - 09:26
داعش موصل میں ایزدی لڑکیوں کو فروخت کررہا ہے

عراق کی پارلیمنٹ میں ایزدی فرقے کے نمائندے نے کہا ہے کہ داعش گروہ کے دہشتگرد عراق کے شہر موصل کے بازاروں میں سیکڑوں ایزدی لڑکیوں کی خرید و فروش کررہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمال میں واقع شہر موصل کے بازاروں میں داعش کے جانب سے 950 ایزدی لڑکیوں اور خواتین کی خرید و فروش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد ایزدی لڑکیوں کی داعش کے چنگل سے رہائی کے لئے اقدام کریں۔ فیان دخیل نے دہشتگرد گروہ داعش کی قید ایزدی فرقے کی لڑکیوں اور خواتین کی دشوار اور سخت صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ کے دہشتگرد ان لڑکیوں کو دو سو سے لیکر ایک ہزار ڈالر تک میں بعنوان کنیز فروخت کررہے ہیں۔
عراق کے کردستان کے علاقے کے عوام بارہا ہماری خواتین فروخت کے لئے نہیں، کے نعرے کے ساتھ، ایزدی لڑکیوں اور خواتین کی داعش کی قیدا سے رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

.......

/169