18 اکتوبر 2014 - 07:33
پاکستان کے دار الحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی گئ ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی گئ ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل نے دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی، ہوٹلوں، کرائے کے مکانوں میں انجان لوگوں کو رہائش دینے کی بھی سخت ممانعت ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے جاری ہیں جبکہ کئی مواقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲