18 اکتوبر 2014 - 07:29
ایرانی انٹیلجنس، ایٹمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلجنس منسٹری میں اسٹریٹجک تحقیقاتی شعبے کےسربراہ نے کہا ہے کہ ان کے محکمہ نے ایٹمی معاملے کے تعلق سے پیش آنے والی صورتحال سے نمٹے کےلئے مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلجنس منسٹری میں اسٹریٹجک تحقیقاتی شعبے کےسربراہ نے کہا ہے کہ ان کے محکمہ نے ایٹمی معاملے کے تعلق سے پیش آنے والی صورتحال سے نمٹے کےلئے مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔ وزارت انٹلجنس کے اعلی عہدیدار شفیعی نے جمعرات کو ایک کانفرنس میں کہا کہ اس امر کے پیش نظر کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات یا تعطل کا شکار ہوجائيں گے یا مذاکرات کے وقت میں دوبارہ اضافہ کردیا جائے گا یا پھر فریقین کسی معاہدے تک پہنچ جائيں گے لہذا ہم نے ان تینوں صورتوں سے نمٹنے کے لئے اپنی اسٹریٹجی معین کرلی ہے۔ شفیعی نے کہا کہ ہمارے صدر جو عالمی اداروں میں جس قاطعیت سے گفتگو کرتے ہیں یہ اسی اسٹراٹیجی کی بنا پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دشمن عوام، حکومت اور مختلف اقوام کے درمیان اختلافات کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔ شفیعی نے کہا کہ جب تک عوام اور حکومت کے درمیاں دوستانہ رابطہ ہے حکومت کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲