16 اکتوبر 2014 - 12:43
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے جاری

صہیونی حکومت کے فوجیوں نے مسجد الاقصی پر اپنے وحشیانہ حملے تیز کر دیے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں غاصب اسرائیل نے مسجد الاقصی کے خلاف اپنے حملے شدید کر دیے ہيں اور وہ مسجد الاقصی کو تقسیم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مسجد الاقصی پر حملے کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسیطینوں کے درمیان بیت المقدس میں ہونے والی جھڑپ میں سترہ فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ صیہونیوں نے چار فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں داخلے سے روک دیا ہے۔

گزشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی فوج نے کئی بارمسجد اقصی کو نمازیوں سے خالی کرایا اور صیہونیوں کو سخت سیکورٹی میں مسجد کے اندر لے گئے-

.......

/169