اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی روزنامہ الحیات نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی دہشتگرد جن کا تعلق بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ داعش سے ہے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان عراق میں ہوئے 60 فیصد بم دھماکوں کو انجام دیا اور اس مدت کے دوران سعودی تکفیری دہشتگردوں نے کم از کم اکیس دہشتگردانہ حملوں کو انجام دیا ہے۔
اخبار کےمطابق سعودی عرب کے تکفیری دہشتگردوں نے عراق میں عدم استحکام کی کاروائیوں میں فوجی اڈوں و چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں عام شہری ہلا ک ہوئے ہیں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق سعودی عرب خطے میں تکفیری دہشتگردوں کا اہم تربیتی مرکز اور حمایتی ہے ۔
پیر کے روز عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العبادی نے سعودی عرب اور دیگر خلیج فارس ممالک کی اشاروں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک عراق میں سرگرم دہشتگردوں کو مالی و اسلحہ جاتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲