16 اکتوبر 2014 - 10:13
محمد مرسی کے حامیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

مصر کی موجودہ حکومت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی موجودہ حکومت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصر کی پارلیمنٹ نے اس خبر کا اعلان کیا ہے کہ حکومت نے محمد مرسی کے حامی اتحاد کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مصر کے سابق صدر کے محمد مرسی کے حامیوں کے اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور قانونی نقطہ نظر سے اس حکم پر عملدرآمد کرانے کی کوئی ضمانت نہیں پائی جاتی۔موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کے وزیراعظم ابراہیم محلب نے ایک بیان میں اس سلسلے میں عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں کے اتحاد کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کئے جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ مرسی حامی اتحاد کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ مرسی حامی اتحاد کی پرامن سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲