ابنا: پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹو کے پانچ ہیلی کاپٹروں نے آج پاکستان کے سرحدی علاقوں منجملہ تورخم اور پاسیدخیل کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان ہیلی کاپٹروں نے فضا میں دس منٹ تک پروازیں کیں جبکہ نیٹو کے ان ہیلی کاپٹروں کو پاکستانی فضا میں کسی بھی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس خبر کے بارے میں پاکستان کے سرکاری ذرائع کی جانب سے ابتک کسی بھی قسم کا ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے ہیلی کاپٹروں یا طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی ڈرون حملوں پر بھی ردعمل میں صرف یہ کہاجاتا رہا ہے کہ یہ حملے پاکستان کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے منافی ہیں۔
.......
/169