15 اکتوبر 2014 - 12:07
پاکستان، دہشت گردی سے جد جہد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوراي اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پاکستان، دہشت گردی سے جدوجہد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس بارے میں تہران-اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون کو ضروری قرار دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹ کے سربراہ سید نیر حسین بخاري سے جنیوا میں بین المجالس یوین کے 131 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات میں ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران کے سرحدی شہر سراوان میں حالیہ واقعات نے یہ ظاہر کر دیا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی سے جدوجہد میں اور محتاط رہنا چاہئے۔

اس موقع پر پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نیر حسین بخاري نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پورے علاقے کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کا عزم رکھتی ہے اور اس نے ایران کی مشرقی سرحد پر دہشت گردوں سے لڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
.......

/169