15 اکتوبر 2014 - 07:37
فرانس میں سعودی عرب کی اسپیشل آرمی کے ٹریننگ کورس کا آغاز

سعودی عرب کے فوجیوں کا ایک گروپ، عسکری تربیت کے کورس میں شرکت کے لئے فرانس روانہ ہوگيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العہد نیوز کے حوالے سے پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی اسپیشل ٹاسک فورس کے کمانڈوز، فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جنوب مشرق میں رنہ سن جاک ائرپورٹ پر اترنے کے بعد وہاں سے فرانسیسی فوجیوں کے ہمراہ، فرانس کے آلپ پہاڑی سلسلے میں قائم فوجی ٹریننگ کیمپ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کی فوج کے اعلی افسر بریگیڈیر فہد بن زاحم العتیبی نے اس ٹریننگ کیمپ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ فوجی تربیتی کورس، ماضی میں جاری رہنے والے سلسلے کی کڑی ہے اور اس سے سعودی عرب کے فوجیوں میں پیشہ ورانہ مہارت بڑھے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی اسپیشل ٹاسک فورس کے کمانڈوز گذشتہ سال بھی اسی قسم کے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرچکے ہیں، اور سعودی فوج نے حالیہ برسوں میں کئی مرتبہ فوجی مشقیں بھی کی ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲