15 اکتوبر 2014 - 07:02
عراقی کی تقسیم چاہنے والے توہم کا شکار ہیں: نوری مالکی

عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ جو عراق کی تقسیم چاہتے ہيں، وہ توہم کی حالت میں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری المالکی نے صوبہ واسط کے شہر الکوت میں قبائل کے شیوخ کے اجلاس میں کہا کہ عراق میں استحکام کی شرط، اس کا اتحاد ہے اور جولوگ اس ملک کی تقسیم کی بات کرتے ہيں، وہ توہم کی حالت میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اکثرممالک داعش کا مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہيں کیونکہ داعش ایک بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے۔ نوری المالکی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق ، داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی مدد کا مخالف نہيں ہے لیکن یہ اتحاد، علاقائی تبدیلیوں کی جنگ کا علمبردار نہيں ہوناچاہئے اور اسے قوانین اور معاہدے کے مطابق عمل کرناچاہئے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲