اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے کل جنیوا میں "خواتین پر تشدد اور جنسی مساوات" کے عنوان سے منعقدہ، عالمی بین پارلیمانی یونین کے ایک سو اکتیسیوں اجلاس میں تقریر کی اور دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ شام ، لبنان ، بنگلادیش ، اور صربیہ کے پارلیمانی سربراہوں ، نیز عالمی ریڈ کراس کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی بین پارلیمانی یونین کے اجلاس میں خواتین کے خلاف تشدد پر عالمی برادری کی توجہ مبذول ہونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاشرے کو چاہئے کہ شام و عراق میں عورتوں اور بچوں کے خلاف داعش جیسے دہشت گردوں اور غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور تشدد آمیز رویے جاری رہنے کی روک تھام کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات جان لینی چاہئے کہ جن ممالک نے دہشت گردی کے فروغ میں مدد کی ہے وہ دہشت گردی کا مقابلہ ہرگز نہیں کرسکتے کیوں وہ اس پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ اس اجلاس میں دنیا کے 140 سے زیادہ ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
.......
/169