اہل بیت(ع) یوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ گلگت، پشاور اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، حکمرانوں نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔شہدائے راہ ولایت کی عوامی رابطہ مہم کے حوالےسے گلشن حدید ، پیپری گوٹھ، آثار قدیمہ چوکنڈی، فیوچر کالونی اور جعفرطیار سوسائٹی میں منعقدہ جشن غدیر کے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا18اکتوبرکو کراچی امروھہ گرائونڈمیں شہدائے راہ ولایت کانفرنس ایم ڈبلیو ایم کا تاریخی اجتماع ہوگا۔ محرم الحرام میں جلوس وعزاداری کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے،ہم اپنا سب کچھ عزاداری کی بقاء کی خاطر قربان کر سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا راولپنڈی سانحے کے تدارک کیلئے حکومت اور قومی ادارے پیشگی حکمت عملی مرتب کریں روٹ کی تبدیلی، جلوسوں کی بندش، عزاداری کی محدودی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پرامن اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کرنے، اْن کیخلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرنے اور پابند سلاسل کرنے کا عمل جاری ہے دریں اثناء علامہ امین شہید ی نے مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲