اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ رات سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کے حوالے سے حتمی سمجھوتہ نہایت اہم مسئلہ ہے اور اس وقت تک ایران مجموعی طور پر پانچ جمع ایک ممالک کے ساتھ اتفاق نظر رکھتا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا یہ سمجھوتہ ون ون بنیادوں پر استوار ہوگا اور اس سے ایران کے ایٹمی حق کو قانونی حیثیت جاصل ہوچکی ہے ۔
صدر ایران کا کہنا تھا اس معاہدے کی جزیات کے جوالے سے ابھی اختتلاف موجود ہیں تاہم یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے اب کسی قسم کی بحث باقی نہیں رہی ہے اورتمام دنیا نے ایران کے اس حق کو قبول کرلیا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا حتمی سمجھوتہ کب طے پاجائے گا اس کی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ صورت حال ایک سال پہلے والی پوزیشن پر واپس نہیں آئے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دنیا کی سینکڑوں بڑی بڑی کمپنیاں حتمی ایٹمی سمجھوتے کی منتظر ہیں تاکہ ایران کے ساتھ تجارت کو آگے بڑھائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲