14 اکتوبر 2014 - 07:06
روس اور چين ایٹمی مذاکرات کو جامع معاہدے تک پہنچانے میں پرعزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرات خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی مذاکرات کے بارے میں چین اور روس سے مسلسل مشورے کرتا رہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں روس اور چین کے تعاون کے بارے میں کہا کہ ایران، چین اور روس کے ساتھ مختلف سطحوں پر صلاح و مشورے کرتا رہتا ہے اور ان ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور چين ایٹمی مذاکرات کو جامع معاہدے تک پہنچانے میں پرعزم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲