اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ "فرانک والٹر اشٹائن مایر" نے آج اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ برلن کی سب سے بڑی غلطی ، افغانستان سے بہت زیادہ توقع رکھناتھی کہا کہ جرمنی نے سنہ دوہزار ایک میں افغانستان میں فوجی مشارکت کا عمل انجام دیکر سخت غلطی کا ارتکاب کیا ہے ۔جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں حاصل شدہ پیش رفت کے باوجود یہ ملک منشیات کی تجارت اور بدعنوانیوں کا مرکز بناہواہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں کبھی کبھی اپنی غلطیاں تسلیم کرنا اور ان سے درس لینا چاہیے اور ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ ہم افغانستان میں بہت بڑی غلطیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔
.......
/169