13 اکتوبر 2014 - 05:45
کوبانی کے عوام کی حمایت پر شام کے وزیر اعظم کی تاکید

شام کے وزیر اعظم نے ترکی کی سرحد کے قریب شام کے شہر کوبانی کے عوام کی حمایت پر تاکید کی ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیراعظم "وائل الحلقی" نے آج دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے میں کوبانی کے شہریوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری یہ اچھی طرح جان لے کہ جو شام میں انجام پارہا ہے وہ دہشت گردی ہے اوراس کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔شام کے وزیر اعظم الحلقی نےواضح الفاظ میں  کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کے ذریعےحمص  کے تعلیمی مراکز میں بچوں کو نشانہ بنایا جانا امریکہ کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کا نتیجہ ہے کہ جنھیں وہ نام نہاد اعتدال پسند مخالفین سے موسوم کرتاہے۔  

.......

/169