اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سوچی شہر میں روس کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے اجلاس اور وزیر دفاع سرگئی شایگو کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ راسٹف صوبے سے فوجیوں کی واپسی کا حکم جاری کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق روس کے صدر نے اپنے اس حکم میں روس کے جنوب میں فوجی مشقوں اور دیگر امور میں مشغول فوجیوں کو کہ جو راسٹف کے علاقے میں تعیینات تھے فوری طور پر، صوبے کی فوجی چھاؤنیوں میں منتقل ہونے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت اور مغربی ممالک خاصطور پر امریکہ نے اس سے قبل یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعییناتی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روسی فوجیوں کی بیرکوں میں واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
.......
/169