12 اکتوبر 2014 - 08:21
آل خلیفہ استبدادی رویہ کے بجائے، مطالبات کا جواب دے

لبنان کے معروف عالم دین نے بحرین کی انسانی حقوق انجمن کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت جمہوری اور پر امن تحریک کے ساتھ استبدادی رویہ اپنانے کے بجائے، عوام کے مطالبات کا جواب دے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیخ عفیف نابلسی نے آج بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کے وفد کے ساتھ ملاقات میں ملت بحرین کے حقوق کے انکار پر مبنی آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں اور بحرین کے پر امن عوام پر تشدد روا رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پر عمل درآمد اور پالیسیوں میں تبدیلی، بحرین کے نظام کے لئے بہترین راہ حل ہے۔ لبنان کے معروف عالم دین نے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس حکومت نے اپنی پالیسیوں اور رویّوں میں تبدیلی پیدا نہیں کی تو بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے مخالفین کی تحریک، علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ اس حکومت کو سرنگوں کردے گي۔

.......

/169