11 اکتوبر 2014 - 12:54
کشمیر کے رئیس العلماء کی وفات پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے شیعیان کشمیر کے رئیس العلماء مولانا افتخار حسین انصاری کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے شیعیان کشمیر کے رئیس العلماء مولانا افتخار حسین انصاری کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اس پیغام کا مکمل ترجمہ یہ ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
جموں و کشمیر کی پارلیمنٹ میں شیعوں کے نمائندے اور رئیس العلماء حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا افتخار حسین انصاری کی رحلت کی خبر سن کر بہت ہی افسوس ہوا۔
اس مجاہد، مبارز اور خطیب عالم دین جو ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اخوت کا رشتہ قائم کرنے میں اہم رول کے حامل تھے کا فقدان تمام مسلمانوں مخصوصا جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے ناقابل جبران فقدان ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس عالم دین کی جاودانی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے درد ناک سانحے پر بقیۃ اللہ اعظم (عج)، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای، علمائے کرام، حوزہ ہائے علمیہ اور جموں کشمیر کے مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے اور خداوند عالم کی بارگاہ سے ان کے لیے درجات کی بلندی اور ان کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا مانگتی ہے۔ وَسَلامٌ عَلَيهِ يَوْمَ وَلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيّاً
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
نو ذی الحجۃ، ۱۴۳۵

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲